لوگوں کے نام دماغ سے جلدی نکل جاتے ہیں تو یہ آسان ورزش کرلیں

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کی خواہش ہے کہ آپ اپنی یادداشت کو بہتر بنالیں تو کچھ درست قسم کی ورزش اس میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسنیکٹویٹی‘: بیماریوں اور قبل از وقت موت کے خطرات ٹالنے والی یہ ترکیب کیا ہے؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چند منٹ کی ہلکی یا درمیانی جسمانی سرگرمی دماغ میں چھوٹی ریپلز (دماغی خلیات میں چھوٹی چھوٹی برقی سرگرمی کی لہریں) پیدا کرتی ہے جو معلومات کو یاد رکھنے اور یاد دہانی میں مددگار ہوتے ہیں۔

یادداشت اکثر بے ترتیب ہوتی ہے کسی کا نام یاد رکھنا، خریداری کی فہرست یاد کرنا یا امتحان یا انٹرویو کی تیاری کرنا۔ یہ سب معلومات کبھی بھی دماغ سے نکل سکتی ہیں لیکن چھوٹی سی ورزش جیسے کہ چند منٹ کے لیے ایکسرسائز سائیکل چلانا یا تیز قدموں سے چلنا یادداشت کو فوری طور پر بہتر کر سکتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایروبک ورزش یا کارڈیو کرنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ ورزش دماغی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور عمر کے ساتھ متاثر ہونے والے دماغی حصوں کو مضبوط کرتی ہے جس سے علمی کمی (کوگنیٹیوڈیکلائن) سست ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: انسانوں کے صرف 5 نہیں 33 حواس، نئی تحقیق نے صدیوں پرانا تصور چیلنج کردیا

ورزش خاص طور پر ہپوکیمپس نامی دماغی حصے کو مضبوط کرتی ہے جو یادداشت کے لیے اہم ہے۔ درمیانی درجے کی ورزش ہفتے میں چند بار کرنے سے ہپوکیمپس کا سائز بڑھ سکتا ہے۔

معلومات سیکھنے کے کتی دیر بعد ورزش کی جائے؟

مزید برآں ورزش کے وقت کا انتخاب بھی اہم ہے مثلاً کسی معلومات کو سیکھنے کے 4 گھنٹے بعد واک کرنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ فوراً ورزش کرنے سے یہ اثر کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈراؤنی فلمیں دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں؟

ایک حالیہ تحقیق میں نیوروسائنٹسٹ نے 14 لوگوں کے دماغ میں ورزش کے فوراً بعد برقی سرگرمی کی پیمائش کی اور دیکھا کہ دماغ کے خلیات میں چھوٹے چھوٹے ریپلز پیدا ہوئے جو یادداشت کو مستحکم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ریپلز ہپوکیمپس اور اس سے منسلک دیگر حصوں میں بڑھی ہوئی سرگرمی پیدا کرتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے دماغی الیکٹروڈز کے ذریعے یہ بھی دیکھا کہ یہ ریپلز دماغ کے باقی حصوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگ ہوتے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ورزش کے فوری بعد دماغ معلومات کو زیادہ مؤثر طریقے سے محفوظ کر سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مختصر مدت کی ورزش بھی فائدہ مند ہے۔ صرف چند منٹ کی سرگرمی دماغی ریپلز بڑھا سکتی ہے جس سے یادداشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید یہ کہ ورزش سے فوری طور پر دماغ میں ’خوشی کے ہارمون‘ ڈوپامین کی سطح بڑھ جاتی ہے اور 2 گھنٹے تک فوکس بہتر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟

علاوہ ازیں ہم ورزش جتنی زیادہ کرتے ہیں اور جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں دماغ کو ہر ورزش سے اتنا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ زیادہ فٹنس اور مضبوط پٹھے دماغی پروٹین (برین ڈیروائیڈ نیوروٹروفک فیکٹر) کی پیداوار بڑھاتے ہیں جو نئے دماغی تعلقات بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقل ورزش کرنے سے ہر اگلی نشست سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے اور 6 ہفتے تک ورزش جاری رکھنے سے دماغی فوائد نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟

پھر کیا خیال ہے آج سے ہی شروع کی جائے یہ کوشش تاکہ کم از کم نام بھولنے والا مسئلہ تو حل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟