پبلک ٹرانسپورٹ فری، وزیراعظم پاکستان نے مظفرآباد اور گلگت کے عوام کو خوشخبری سنا دی

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گلگت شہر کے عوام کو خوشخبری سنا دی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں تمام بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جسے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور تمام مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔

فیصلے کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات جہاں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت ہوگی، اور تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا