اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق دار نے پیر کی شام کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہیمرش فالکنر کا ٹیلیفونک رابطہ، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

دونوں رہنماؤں نے خطے میں ابھرتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی وزیراعظم نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں طرف سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی گئی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp