تاریخی تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس 300 پوائنٹس گرگیا

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

دن کے بیشتر حصے میں مارکیٹ محدود دائرے میں رہی، اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 166,962.17 اور کم ترین سطح 161,993.00 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 165,517.51 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 293.50 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق انڈیکس پر دباؤ بنیادی طور پر بینک الحبیب، ماری انرجیز، حب کو، فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور مسلم کمرشل بینک جیسے بڑے حصص کی وجہ سے آیا، جنہوں نے مجموعی طور پر 809 پوائنٹس کی کمی میں کردار ادا کیا۔

دوسری جانب یونائیٹڈ بینک، لکی سیمنٹ اور فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں محدود خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور مجموعی طور پر 568 پوائنٹس کا اضافہ کرکے انڈیکس کو دن کی کم ترین سطح سے کچھ حد تک بحال کرنے میں مدد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی اور یہ 14,137.55 پوائنٹس یعنی 9.32 فیصد اضافے کے ساتھ 165,811.01 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: غیر یقینی عالمی حالات کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری، کاروبار کا مثبت زون میں اختتام

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی مارکیٹس میں محتاط رجحان دیکھا گیا، کیونکہ خلیج سمیت مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی میں دراڑیں پڑنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کو مہنگائی کے طویل اثرات کا خدشہ لاحق ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 96.99 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھائی اور 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 279.02 روپے پر بند ہوا، جو 3 پیسے کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

کاروباری حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی، جو 1,245.18 ملین سے کم ہو کر 888.57 ملین شیئرز رہ گیا، جبکہ حصص کی مالیت 54.40 ارب روپے سے کم ہو کر 54.28 ارب روپے ہو گئی۔

 مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ورلڈکال ٹیلی کام 105.84 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی، جبکہ ایف نیشنل ایکویٹیز اور کے الیکٹرک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 162 میں اضافہ، 290 میں کمی جبکہ 37 کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ