اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 21.89 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کل ذخائر کی سطح 21 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے اعداد و شمار

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں دونوں کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (19 ملین ڈالر) اضافے کے بعد 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ نجی بینکوں کے ذخائر میں 8.70 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم 5 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔

عالمی تناظر اور درپیش چیلنجز

معاشی ماہر حمزہ گیلانی کے مطابق یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ایران میں جنگ کے باعث توانائی کی سپلائی اور تجارتی راستوں میں رکاوٹ جیسے سنگین مسائل درپیش ہیں، تاہم ان حالات کے باوجود پاکستان کے بیرونی کھاتوں میں استحکام کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ حالیہ بین الاقوامی سیاسی کشیدگی میں یہ پاکستان کے لیے ایک مثبت اعشارہ ہے اور امید یہ ہے کہ آنے والے وقتوں میں مزید بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

معاشی ماہر جبران احمد کے مطابق پاکستان کے بارے میں چند برس قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ہمارے ریزروز درآمدات کے لیے بھی ناکافی تھے، اب سیاسی و عسکری قیادت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کے تحت کیے جانے اصلاحات کی بدولت زرمبادلہ کے زخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بالآخر نوجوانوں کے لیے شاندار ملازمتوں کے دروازے کھول دیے

انکا کہنا ہے کہ یہ وہ وقت کے جب دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر تھی اور پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرکے پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، اس سے بین الاقوامی کمپنیاں اور سرمایہ کار بھی پاکستان کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں جو بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ مالیاتی استحکام اور توانائی کے نرخوں میں اضافے جیسے اقدامات نے معاشی اشاریوں کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قرضوں کی بھاری ادائیگیوں اور عالمی سیاسی تناؤ کے پیش نظر، زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنا اور بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنا حکومت اور اسٹیٹ بینک کے لیے بدستور ایک بڑا چیلنج رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور