فیفا سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار فتح کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کردی۔

اپنے بیان میں محسن گیلانی نے قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ جب ہمارے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل قومی امن کے لیے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں تو ہماری بیٹیوں نے فٹ بال کے میدان میں نئی تاریخ رقم کی ہے، اسی وجہ سے یہ فتح وہ دونوں قائدین کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ فیڈریشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پاکستان کا نام فٹ بال میں مزید روشن کرے گی، یہ کامیابی خواتین فٹ بال کے سنہری دور کی شروعات ہے، کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کا کھیل پیش کر سکتی ہیں۔

محسن گیلانی نے اعلان کیاکہ خواتین فٹ بال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں مل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب