شہباز شریف اور کیئر اسٹارمر کا رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیرِاعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی میں ادا کیے گئے مؤثر سفارتی کردار کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہیمرش فالکنر کا ٹیلیفونک رابطہ، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

انہوں نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کی میزبانی پر وزیرِاعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے یورپی و عالمی رہنماؤں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا، جس میں پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کی گئی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا مشرق وسطیٰ جنگ بندی کا خیرمقدم، شہباز شریف کا شکریہ اور پاکستان کے کردار کا اعادہ

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟