فِٹس ایئر کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن، کولمبو لاہور پرواز کا آغاز

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فِٹس ایئر نے پاکستان کی فضائی مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر قدم رکھ دیا جہاں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سےلاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا عزم

ایوی ایشن حکام کے مطابق افتتاحی پرواز نمبر 8ڈی-981 ہفتے کی شام 8 بج کر35 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری جس میں 134 مسافر سوار تھے۔ اس موقے پر ایئرلائن کی پہلی پرواز کے پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھول پیش کیے گئے۔ بعد ازاں ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اسی سلسلے میں واپسی کی پرواز 8ڈی-982 رات 9 بج کر 40 منٹ پر کولمبو کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 66 مسافر سوار تھے۔

یہ نئی فضائی سروس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف سیاحت بلکہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے: کولمبو: پاکستان سری لنکا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 13واں اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں جبکہ آزاد تجارت، دفاعی تعاون اور علاقائی روابط کے شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے۔ نئی پرواز کو خطے میں فضائی رابطوں کی بہتری اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں