کولمبو: پاکستان سری لنکا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 13واں اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن (JEC) کا 13واں اجلاس کولمبو میں منعقد ہوا، جس کی قیادت وزیرِاعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کا عزم

صنعتی تعاون اور باہمی تجارت کو وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا، اور سری لنکا نے پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں ممالک نے SME سیکٹر میں تعاون مضبوط بنانے اور زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے میں اہم پیش رفت پر اتفاق کیا، جس میں گوشت اور بیجوں کی تجارت کے مسائل شامل ہیں۔

اجلاس میں سری لنکن انناس اور ایووکاڈو کی پاکستان برآمدات کے طریقہ کار میں بھی پیشرفت کی گئی۔ علاوہ ازیں، سری لنکن طلبہ کے لیے پاکستان کو اعلیٰ تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سائنس و ٹیکنالوجی میں مشترکہ تحقیق، جدید شعبوں میں تعاون، صحت کے شعبے میں مشترکہ تحقیق، ادویات اور ریگولیٹری تعاون کو بڑھانے کے فیصلے بھی اجلاس میں شامل تھے۔

سمندری تعاون کے حوالے سے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے شراکت داری پر غور کیا گیا، اور پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو شپ بلڈنگ اور میری ٹائم ٹریننگ کی پیشکش کی گئی۔ اجلاس میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفر آباد میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور حساس مواد برآمد

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟