زر مبادلہ کے ذخائر 10 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معاشی عدم استحکام کے باعث پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے‘ زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ دس برس کی کم ترین سطح تک گر گئے‘ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبالہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہو کر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہ گئے‘اب اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp