آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا آسٹریلیا کی اسکالرشپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
حکومت کی جانب سے پیر کو اعلان کیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوائل جولائی میں باضابطہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ اس عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس فیصلے کو ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون آرمی چیف ہوگی۔
دفاعی وزیر رچرڈ مارلز نے بھی اس تقرری کو انتہائی تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ نسلوں، خصوصاً خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہوگی۔ انہوں نے سوزن کوائل کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ نہیں بن سکتے جو آپ دیکھ نہیں سکتے۔
مزید پڑھیے: تیسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کرلیا
تقریباً 40 سالہ فوجی تجربہ رکھنے والی سوزن کوائل نے سنہ 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت اہم محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ سائبر اور خلائی کمانڈ جیسے اہم شعبوں کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔
There is no higher honour than serving our country.
Today we’re announcing new leadership across the Australian Defence Force.
We thank Admiral David Johnston and Lieutenant General Simon Stuart for their decades of service and leadership.
All Australians owe a debt to those… pic.twitter.com/1bOnK5n5NY
— Anthony Albanese (@AlboMP) April 13, 2026
اپنے بیان میں سوزن کوائل نے اس ذمہ داری پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا متنوع تجربہ انہیں اس اہم منصب کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آسٹریلوی دفاعی افواج میں خواتین کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت خواتین کل فورس کا تقریباً 21 فیصد جبکہ اعلیٰ قیادت میں 18.5 فیصد نمائندگی رکھتی ہیں اور سنہ 2030 تک اسے 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت اس پس منظر میں بھی اہم ہے کہ حالیہ برسوں میں فوج کے اندر خواتین کے خلاف ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات سامنے آئے ہیں جن پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
اسی کے ساتھ حکومت نے دفاعی قیادت میں مزید تبدیلیاں بھی کی ہیں، جن کے تحت وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کو آسٹریلین ڈیفنس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کی جگہ لیں گے۔












