ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی این ٹی کالونی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم معمول کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز، خاتون اول کی قوم سے تعاون کی اپیل

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت فرمان بشیر بہرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری