وزیراعظم شہباز شریف آج قطر پہنچیں گے، امیرِ قطر سے اہم ملاقات متوقع

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گے، جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم دو طرفہ ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولؐ پر حاضری

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ کے قصرِ اسلام میں ملاقات کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مذاکرات سمیت خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور پاک-سعودی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، امن کوششوں، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم گزشتہ روز اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں جدہ ایئرپورٹ پر سعودی حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp