پاک بحریہ کا مقامی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، طویل فاصلے پر ہدف تباہ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ بحری جہاز سے فائر کیے گئے اس برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، منصوبے سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی مہارت اور دفاعی خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔ یہ کامیابی خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں اور شریک یونٹس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، اہلکار کون تھیں؟

اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکا ایران مذاکرات، اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع مؤخر

پولیو مہم میں کتنے بچوں کو ویکسین نہیں لگ سکی، وجوہات کیا تھیں؟

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟