ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی۔ پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنےکا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

پی سی بی نے ریجنل ،ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی۔ مینجمنٹ کمیٹی نے ایک سو بانوے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بھی بحال کردیئے ہیں۔

پی سی بی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ڈپارٹمنٹس کو باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے۔اجلاس میں مختلف امور پر 12 کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظور ی بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس قیوم کی رپورٹ کے بعد وسیم اور وقار کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیےتھا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کے تمام کنٹریکٹس پورے کیے جائیں گے۔ خواتین کرکٹ لیگ کیلئے کام جاری رہے گا۔

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز ہوں گے۔ بھاری تنخواہیں لینے والے گھر جائیں یا کم تنخواہ پر کام کریں۔ رمیز راجہ کے بیان پر جواب نہیں دوں گا۔ پی سی بی میں جمہوریت واپس آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp