ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے زمبابوے کو شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کر لی

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹرز نے تیز رفتار کھیل پیش کیا، ابھیشک شرما 55، ہاردیک پانڈیا 50 ناٹ آؤٹ، تلک ورما 44 ناٹ آؤٹ، ایشان کشن 38، کپتان سوریا کمار یادیو 33 اور سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، ماپوسا، موزاربانی اور اینگوارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح، سیمی فائنل کی راہ ہموار

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن بھارت کے مضبوط بولنگ کے سامنے دباؤ میں آ گئی۔ البتہ برائن بینیٹ نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی مزاحمت کی۔ سکندر رضا نے 31 اور مرومانی نے 20 رنز بنائے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شوم ڈوبے، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست

میچ کا بہترین کھلاڑی ہاردیک پانڈیا قرار پائے

اس فتح کے ساتھ بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ بھارت کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے، جس کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟