بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے، جبکہ عمران خان کو بھی علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کے علاج سے متعلق انہیں بعد میں بریفنگ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت مزید تفصیلات کے منتظر ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح عمران خان کے اہل خانہ کی بھی ان سے ملاقات کروائی جائے اور انہیں بھی فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ عمل جتنا جلد ممکن ہو کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ قانون کے مطابق بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں اور اس صورتحال پر ہر پاکستانی کو شدید تشویش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

ایران امریکا مذاکرات کے دوران مودی کو ‘چائے والا’ دکھانے والی میم امریکی اخبار میں شائع، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا 8 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟