اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے حوالے سے فارن میڈیا کے لیے ایکریڈیشن اور پاس کے اجرا سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ صحافیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ نئے درخواست دہندگان کے لیے ادارہ جاتی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

جاری ہدایات کے مطابق وہ صحافی جو پہلے ہی اسلام آباد ٹاکس کے ایکریڈیشن پاس کے لیے رجسٹرڈ ہیں، انہیں دوبارہ ڈیٹا جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان صحافیوں کو آئندہ مرحلے اور طریقہ کار سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

نئے درخواست دہندگان کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ پہلی بار پاس کے حصول کے لیے اپنے متعلقہ میڈیا اداروں کے آفیشل لیٹرز کے ساتھ درخواست جمع کرائیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعدد غیر ملکی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں کے بارے میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ای پی ونگ کے پاس مکمل ریکارڈ موجود نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے صحافیوں کی تفصیلات براہ راست فراہم کریں تاکہ ان کی باضابطہ رجسٹریشن مکمل کی جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران ہر وقت دستیاب رہیں گے تاکہ ایکریڈیشن کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔ ای پی ونگ فسیلیٹیشن سیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کے مقام اور اوقات کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟