2014 میں اداکار سلمان خان کی جانب سے پریتی زنٹا کی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کے بارے میں کیا گیا ٹویٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس نے مداحوں کو پرانی یادوں میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس وقت سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا ’زنٹا کی ٹیم جیتی کیا؟‘ جو خاصی مقبول ہوئی تھی۔

حالیہ دنوں میں پنجاب کنگز کی جانب سے سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے خلاف جیت کے بعد سلمان خان نے ایک بار پھر پریتی زنٹا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا ’شاباش زنٹا، مبارک ہو زنٹا۔ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے‘۔
سلمان خان کے اس تازہ پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو 12 سال پرانے وائرل ٹویٹ کی یاد دلا دی جس کے بعد یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث آ گیا۔
16 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف پنجاب کنگز کی جیت کے بعد پریتی زنٹا نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک پرجوش پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کھلاڑیوں، کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی بھرپور تعریف کی۔ اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سلمان خان کے 2014 والے ٹویٹ کا حوالہ دیے جانے پر پریتی زنٹا نے مختصر مگر دلچسپ انداز میں “Yes Yes Yes” لکھتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجی کا استعمال کیا۔
Yes Yes Yessss !!!! Congratulations @PunjabKingsIPL for this win 👊So much maturity from @prabhsimran01 & wow @arshdeepsinghh Happy to see you shine 🤩 Amazing team work under the capable leadership of Sadda Sarpanch @ShreyasIyer15 & @RickyPonting 🔥 That was an awesome catch… pic.twitter.com/MNPsG1U1qU
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) April 16, 2026
متعدد صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے اور اسے ’کرکٹ کی بلاک بسٹر کہانی‘ سے تشبیہ دی۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور پریتی زنٹا نے ماضی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ’ہر دل جو پیار کرے گا‘، ’چوری چوری چپکے چپکے‘، ’دل نے جسے اپنا کہا‘ اور ’ہیروز‘ شامل ہیں۔














