بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت خرابی کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آنکھ کی کامیاب سرجری کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ اہلِ خانہ کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

راولپنڈی میں ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی جس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے فوری طور پر ماہرین امراض چشم سے ان کا معائنہ کرایا۔ طبی معائنے کے دوران دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

ذرائع کے مطابق 16 اپریل کی شام بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری طبی ٹیسٹ اور معائنے مکمل کیے گئے۔ بعد ازاں مریضہ کی رضامندی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ان کی ٹیم نے سرجری انجام دی۔

سرجری کامیاب ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو ایک رات اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا، جس کے بعد انہیں ڈسچارج کرکے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جنہیں ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی مہرالنساء، بیٹی مہرالنساء مانیکا، بیٹی مبشرہ شیخ اور داماد محمد شیخ شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی ملاقات بھی کرادی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی