انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ اس دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور مختلف خطوں میں تنازعات انسانیت کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں