پاکستان نے 4 سال کے وقفے کے بعد عالمی کیپٹل مارکیٹس میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری کردیا ہے۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ یورو بانڈ حکومت کے جی ایم ٹی این پروگرام کے تحت جاری کیا گیا، جس کی مدت 3 سال ہے اور اسے پرکشش شرائط پر پیش کیا گیا۔
𝗘𝘅𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝘃𝗲: 🇵🇰 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗦𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀𝗳𝘂𝗹𝗹𝘆 𝗥𝗲𝘁𝘂𝗿𝗻𝘀 𝘁𝗼 𝗚𝗹𝗼𝗯𝗮𝗹 𝗠𝗮𝗿𝗸𝗲𝘁𝘀 𝗔𝗳𝘁𝗲𝗿 𝟰 𝗬𝗲𝗮𝗿𝘀 – $𝟱𝟬𝟬𝗺𝗻 𝗘𝘂𝗿𝗼𝗯𝗼𝗻𝗱 𝗥𝗮𝗶𝘀𝗲𝗱
Pakistan has successfully returned to the international capital markets after a four-year… pic.twitter.com/iA3qLbq8jm
— Khurram Schehzad (@kschehzad) April 17, 2026
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر موجود غیر یقینی معاشی اور جغرافیائی صورتحال کے باوجود اس بانڈ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی حاصل ہوئی، جو پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق اس اجرا سے پاکستان کے سرکاری بانڈز کے لیے نئی مالی گنجائش پیدا ہوگی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی اور مستقبل میں قیمتوں کے تعین کے لیے بہتر معیار قائم ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی مالی حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنانا اور پائیدار مالیاتی ڈھانچہ مضبوط کرنا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں جی ایم ٹی این اور بین الاقوامی سکوک پروگرامز کے لیے مالی مشیروں کی تقرری کے عمل کو بھی جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ پانڈا بانڈ پروگرام بھی اجرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق میکرو اکنامک استحکام، اصلاحاتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کے باعث پاکستان کا عالمی مارکیٹس میں واپسی کا یہ قدم بہتر معاشی بنیادوں اور مثبت سرمایہ کار اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔














