بختاور بھٹو کا شاہی قلعے کا ’شاہی‘ دورہ، معاملہ کیا ہے؟

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے پانچ جون بروز پیر شاہی قلعہ لاہور اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔

کہا جا رہا ہے بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے لاہور دوسرے کے موقع پر بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے سے موجود تمام عوام کو مبینہ طور پر باہر نکال دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بختاور بھٹو کے فل پروٹوکول میں کیے گئے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صحافی محمد اکبر باجوہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد میں موجود لوگوں کو نکال باہر کرنے کا مقصد بختاور بھٹو اور ان کے شوہر کو ان جگہوں کا دورہ کرانا تھا۔ اور اس موقع پر میڈیا کو ان کے قریب پھٹکنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

صحافی اسد کھرل نے دریافت کیا کہ کیا یہ ملک شاہی بچوں کے دوروں کے لیے ہی رہ گیا ہے۔

 

حسین علی چوہدری نے لکھا کہ 2023 میں سانس لیتی دنیا میں پاکستان ابھی تک 17 ویں صدی کے بادشاہی نظام میں پھنسا ہوا ہے۔ ’۔۔۔شاہی خاندان کی بیٹی نے شاہی قلعہ کا دورہ کرنا تھا اس لیے کیڑے مکوڑوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔‘

فل پروٹوکول میں بختاور بھٹو کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صحافی شیراز حسن نے پوچھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کا اس بارے میں کیا کہنا ہے ؟

بظاہر کراچی سے تعلق رکھنے والے سائمن ڈی سلوا بھی اپنا تنقیدی تبصرہ ضبط نہ کر سکے۔ طنزاً اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اب پنجاب بھی تجربہ کرے گا کہ سندھ میں پچھلے 32 سالوں سے کیا گزرا۔ ساتھ ہی انہوں نے ’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے؛ بختاور کی شکل میں زندہ ہے‘ کا نعرہ بھی لکھ ڈالا۔

واضح رہے کہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی کہیں اور سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

’ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کا جانور لے آئے’، ٹرمپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟