وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی، پیٹرول کی قیمت برقرار

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، تاہم آج آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئیی ہے۔

بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp