9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے سرغنہ کو گرفتار کیا جائے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مطالبہ

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا کہ 9 مئی کو ملک دشمنوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، اس کی بھرپور مذمّت کرتے ہیں، ان واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیے، حکومت اور پولیس کو چاہیے کہ ان حملوں کے سرغنہ کو بھی گرفتار کیا جائے۔ پولیس معصوم لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے لیکن سرغنہ کو کوئی گرفتار نہیں کر رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نور عالم خان نے ندیم افضل چن کے 85 سالہ والد کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے افضل چن کی گرفتاری قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے گرفتاری پر 3 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ 85 سالہ افضل چن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ 9 مئی کے واقعے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث نہیں، ایسے شخص کی گرفتاری کی بھر پور مذمّت کرتے ہیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ ندیم افضل چن کے والد چل پھر بھی نہیں سکتے، پولیس نے گرفتار کرکے انہیں ہراساں کیا اور ان کی بےعزتی کی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم سے اس گرفتاری پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ورکرز کو حملوں پر اکسانے والے کو کیوں نہیں گرفتار کیا جا رہا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 9 مئی واقعات میں کون کون ملوث ہے؟ پھر بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ نور عالم خان نے ریڈیو پاکستان اور پشاور قلعہ پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، فخرزمان نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

مسجد اقصیٰ میں قابض طاقت کا پرچم لہرانا قابض مذمت ہے، پاکستان کا آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

برطانیہ میں نئی نسل پر سگریٹ نوشی کی پابندی کی تیاری مکمل

مشرق وسطیٰ بحران: آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی، سائبر سیکیورٹی کے طالبعلم سمیت 4 ملزمان گرفتار

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوامریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر، امریکی میڈیا کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ