والد کے تنازعات سے میرے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑا، اداکار دراب خلیل

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف لکھاری اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے صاحبزادے اور اداکار دراب خلیل نے واضح کیا ہے کہ ان کے والد سے جڑے تنازعات کا ان کے اپنے اداکاری کے کیریئر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا کیونکہ وہ اپنے کام اور والد کی شخصیت کو دو الگ چیزیں سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی لوگ ان کے والد کے بارے میں جانتے تھے لیکن انہیں کبھی اس بات کا خوف یا پریشانی نہیں ہوئی کہ والد کے حوالے سے ہونے والی تنقید ان کے مستقبل کے لیے رکاوٹ بنے گی۔

دراب خلیل کے مطابق وہ ان موضوعات پر بحث سے گریز کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ بطور لکھاری ان کے والد بہترین مکالمے لکھتے ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ شعبے میں بہت کامیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان قمر کے مخالف بیانات پر کیا جواب دیا؟

دراب خلیل نے اپنے والد کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن پر نظر آنے والے عکس کے برعکس وہ نجی زندگی میں ایک نہایت شفیق اور پیارے انسان ہیں اور ان کا اپنے والد سے اختلاف کرنا یا انہیں کچھ برا کہنا ان کی نظر میں بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں تکلیف دہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے خلیل الرحمان قمر اب کسی حد تک خاموش ہو گئے ہیں، تاہم ان کے چاہنے والے آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس فلم کی نقل ہے؟

دراب خلیل ان دنوں ڈرامہ سیریل ‘صرف شبانہ’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ اپنے والد کے لکھے ہوئے ڈرامے ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں بھی اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ