بڑھاپے میں یادداشت کی کمی کی بڑی وجہ کیا ہے، تدارک کیسے ممکن؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھاپے میں تنہائی محسوس کرنے والے افراد کی یادداشت کی کارکردگی ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جو تنہائی کا شکار نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بڑھاپا دوبارہ جوانی میں بدلا جا سکتا ہے؟ ہارورڈ سائنسدان نے انقلابی پیش رفت کی پیش گوئی کردی

ایک حالیہ یورپی تحقیق کے مطابق یہ پتا ہوا ہے کہ تنہائی یادداشت کی ابتدائی سطح کو متاثر کرتی ہے نہ کہ اس کے بگڑنے کی رفتار کو جبکہ ایک بات اور سامنے آئی ہے کہ تنہائی براہ راست یادداشت کے تیز زوال کا باعث نہیں بنتی۔

یہ تحقیق 10 ہزار سے زائد افراد پر 6 سال تک کی گئی جن کی عمر 65 سے 94 سال کے درمیان تھی۔

مزید پڑھیے: سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا قصہ بننے کے قریب

نتائج کے مطابق زیادہ تنہائی محسوس کرنے والے افراد کی یادداشت کے ٹیسٹ میں کارکردگی کم رہی لیکن وقت کے ساتھ ان کی یادداشت میں کمی کی رفتار ان افراد کے برابر رہی جو تنہائی محسوس نہیں کرتے تھے۔

محققین کے مطابق عمر، ذہنی دباؤ اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا یادداشت پر زیادہ اثر دیکھا گیا جبکہ جسمانی سرگرمی کرنے والے افراد کی یادداشت نسبتاً بہتر رہی۔

مزید پڑھیں: عمر کے مختلف مراحل میں غذائی اجزا کی اہمیت: کس عمر میں کون سی خوراک مفید ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تنہائی کو صرف ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ ایک صحتِ عامہ کا مسئلہ سمجھ کر اس پر وقت سے پہلے توجہ دینا ضروری ہے تاکہ بڑھاپے میں ذہنی صحت کو بہتر رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیرخارجہ تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، نواز شریف

ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

واٹس ایپ کا نیا پریمیم پلان، صارفین کو ماہانہ کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ