الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر مزید غور کے لیے سماعت 7 مئی تک ملتوی کی جائے گی۔ کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا

درخواست گزار جلال خان اپنے وکیل کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے بطور سینیٹر حلف نہیں اٹھایا، اس لیے ان کی نشست کو خالی قرار دینا قانونی طور پر درست نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جب کسی رکن نے حلف ہی نہیں لیا تو نشست خالی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس معاملے میں واضح قانونی اور آئینی ابہام موجود ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ اس صورتحال میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے مراد سعید کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان، پی ٹی آئی کو اجتماعی استعفوں کا مشورہ

الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد سینیٹ کی اس نشست پر 23 اپریل کو شیڈول ضمنی انتخاب کو موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 مئی مقرر کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برگن اسٹاک پہنچتے ہی شہباز شریف نے جرمن زبان میں صحافیوں کو حیران کر دیا

بینظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شاندار خراجِ تحسین

عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

ویڈیو

امریکا ایران اعلیٰ سطحی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟