جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی، پاکستان مذاکرات میں ایران کی شرکت کی تصدیق کا منتظر ہے، عطا تارڑ

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے ایران کی جانب سے وفد کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کا انتظار تا حال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے بڑے معاہدہ کے لیے پرامید

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری اور مذاکرات کے راستے کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ موجودہ جنگ بندی بدھ 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے لہٰذا ایران کا مذاکرات میں شرکت سے متعلق فیصلہ جنگ بندی کے اختتام سے قبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع کی اپیل

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی