وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لے لیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لے لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں وزرائے حکومت، چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن، صدر سینٹرل پریس کلب مظفرآباد، سینئر صحافیوں و دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کا مؤثر ترین ذریعہ ہے، لائیو اسٹریم میڈیا اور پرنٹ میڈیا بھی صارفین تک پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں جہاں صارفین بیک وقت خبر کے قاری بھی ہیں اور تخلیق کار بھی ہیں۔

’کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ خبر دشمن کو پروپیگنڈا کرنے کا جواز فراہم کرتی ہے‘

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حساس خطہ ہے اور یہاں سے کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ خبر دشمن کو پروپیگنڈا کرنے کا جواز فراہم کرتی ہے، صحافی، نوجوان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو فیک نیوز کے پھیلاؤ کی روک تھام اور سوشل میڈیا کو تعمیری اور قومی مفاد کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر تحقیق کے افواہ سازی اور سنسنی خیز خبریں اگرچہ تیزی سے پھیلتی ہیں لیکن ان کا اثر دیرپا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 6 ماہ کی مختصر حکومت کے دوران عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کی ہے بالخصوص صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد پر صحافی سراپا احتجاج کیوں؟

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے لیے 10 لاکھ  روپے کا اعلان کیا، انہوں نے فیک نیوز کے پھیلاؤ کی روک تھام اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے لیے سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف صحافت اور سیاست کے پلیٹ فارمز سے بلکہ ہر شعبے کے افراد نے مل کر معاشرے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہے۔

ہر فرد کا اپنا ایک کردار ہے اگر ہم سب مل کر انفرادی طور پر معاشرے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے تو خطہ ترقی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘