وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صحافی حذیفہ رحمان کو انفارمیشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا۔
حذیفہ رحمان کی تقرری کو موضوع بحث بنا کر صارفین کی جانب سے تنقیدی اور تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آتے ہی من پسند لوگوں کو عہدے سے نوازنا شریف خاندان کو خوب آتا ہے۔ وہیں چند صارفین یہ بھی کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ یہ ایک بہترین تقرری ہے اور حذیفہ رحمان نے بہت کم عرصے میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔
صحافی ثناءاللہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حذیفہ رحمان کو انفارمیشن کمشنر مقرر کر دیا ہے، یہ بالکل ایک جج کی طرز کی پوسٹ ہے اور اقرباء پروری اس وقت عروج پر ہے۔
PM Shahbaz has appointed Huzaifa Rehman as Information Commissioner. It is a judge like post. Nepotism on the peak… pic.twitter.com/Z3f1mJAD3D
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) June 7, 2023
ٹوئٹر پر مختلف افراد نے حذیفہ رحمان کی تقرری کو نامناسب قرار دیا اور حکومت کو تجویز دی کہ سرکاری محکموں سے متعلق معلومات دینے کی پوزیشن پر کسی سیاسی شخصیت کی تقرری کا حکم واپس لیا جانا چاہیے۔
A political worker from the ruling party has replaced Shoaib Siddiqui, a former bureaucrat, as the information commissioner. This decision should be reversed, as the majority of the commission's work involves the redressal of complaints against government departments https://t.co/QgROGLCz2Q pic.twitter.com/ZN4lHLJIrK
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 7, 2023
حیدر نامی صارف نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر حذیفہ رحمان سے اتنی محبت تھی تو اس کو وزیر یا مشیر بنا دیتے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقرری کر کے قوم پر کیوں ظلم کیا جا رہا ہے کیا آپ نے کبھی پڑھا ہے کہ انفارمیشن کمشنر کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں؟
میاں صاحب اتنی محبت تھی تو وزیر مشیر بنادیتے بڑے ڈرامے پہلے سے بھرتی کیے ہوۓ آپ نے وہاں ۔کیا آپ نے کبھی پڑھا ہے کہ انفارمیشن کمشنرکی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں ۔کیوں قوم کے نوجوانوں پر ظلم کررہے ہیں میرٹ کا قتل کرکے آپ کے سارے دعوے کھوکھلے ہیں پھر کیوں جیتی ہوئ بازی ہارنا چاہتے ہیں https://t.co/Tk5bOfoDMX
— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) June 7, 2023
انعام اللہ خٹک نے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حذیفہ رحمان بلاشبہ ایک اچھا انتخاب ہیں اور انفارمیشن کمشنر کی حیثیت سے ایک رپورٹر بہتر طریقے سے معلومات نکال سکتا ہے۔
A good choice indeed. Information Comissioner has nothing to do with automobile inventions. The only job of the office is to make information public. A reporter as Informatin Commissioner can extract information in better way for public consumption. https://t.co/vlCjxqVIUf
— Inamullah Khattak (@Inamkhattakpak) June 7, 2023
عثمان غنی نامی صارف تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حذیفہ رحمان ’ شہباز سپیڈ‘ کی اصطلاح متعارف کرانے والا شخص ہے جس کو اس عہدے سے نواز دیا گیا ہے۔
Person who coined the term 'shehbaz speed' out of thin air https://t.co/chLS58JMB0
— Usman Ghani (@11sheikhusman) June 7, 2023
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ پوسٹ حذیفہ رحمان کے لیے بنائی گئی ہے کیونکہ اس سے قبل ایسی کسی پوسٹ کے بارے میں ہم نے نہیں سنا۔
https://twitter.com/shahnazkhalidd1/status/1666328715838488576?s=20
حذیفہ رحمان کو محنت کا پھل مل گیا ہے، وہ اپنے کالم میں بھی لکھ چکے ہیں کہ رنجیت سنگھ کے بعد اگر پنجاب میں کوئی حکمران آیا ہے تو وہ شہباز شریف ہی ہے، ایسا کہنا ہے ایک ٹوئیٹر صارف کا، وہ مزید لکھتے ہیں کہ اسی لیے انہوں نے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کا لقب بھی دیا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ سے شہباز شریف تک
حذیفہ رحمن کو بھی محنت کا پھل مل گیا وہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مہارجہ رنجیت سنگھ کے بعد پنجاب کو کوئی حکمران میسر آیا ہے تو وہ شہباز شریف ہے اسی لئے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کا لقب بھی دیا
صالح ظفر2۰0 pic.twitter.com/kKiUiwTyAi— 🇬🇧سپورٹس مین🇵🇰 (@aminshergoraya) June 7, 2023
حذیفہ رحمن کی بطور انفارمیشن کمشنر تقرری پر کچھ صارفین نے انہیں مبارکباد بھی دی۔
Congratulations to @HuzaifaRehman_ for being appointed as information commissioner by @CMShehbaz . A hardworking and dedicated young person who has always been there for everyone.
— Amina Shah (@aminagillani27) June 7, 2023