پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، پانی، زراعت اور چائے کے شعبوں میں تعاون کا فروغ

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب چین کے صوبہ ہونان کے شہر چانگشا میں منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

تقریب میں سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمتی یادداشتیں دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں کا مظہر ہیں۔

پہلی مفاہمتی یادداشت محکمہ بلدیات سندھ اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان طے پائی، جس کے تحت کراچی کو پانی کی فراہمی بڑھانے کے لیے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر تعاون کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور چینی کمپنی کے چیئرمین یوہوئی نے دستخط کیے۔

دوسرا معاہدہ محکمہ بلدیات سندھ اور لانگ پن ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے طے پایا، جس پر شرجیل انعام میمن اور چینی کمپنی کے چیئرمین چن ژی شین نے دستخط کیے۔

تیسری مفاہمتی یادداشت چائے کے شعبے سے متعلق ہے، جو مسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی، ہونان ٹی گروپ اور جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی (ہینان) کے درمیان طے پائی۔ پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا جبکہ چینی کمپنیوں کی جانب سے ژو چونگ وانگ اور ہاؤ جیاولونگ نے دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں منگنی کی تقریب میں شرکت

اس معاہدے کا مقصد چائے کی صنعت کی ترقی، اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر، چیف سیکریٹری سندھ علی حسن باروہی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘