وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا اور بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق پھیلائے گئے دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنڑ سے متعلق فرضی حملوں کی خبریں ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد غلط معلومات پھیلانا ہے۔

وزارت کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے عوام کو خدمات، فلاح و بہبود اور مؤثر حکمرانی فراہم کرنے میں ناکام ہے، اور اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے منفی بیانیے اور غلط اطلاعات پر انحصار کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے طرزِ عمل میں جھوٹے بیانیے اور من گھڑت دعوؤں کا عنصر نمایاں ہے، جنہیں بعض بیرونی عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی دہشتگردی کے ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں ہمیشہ واضح حکمت عملی اور اعلان کے ساتھ کی جاتی ہیں، اور آئندہ بھی اسی پالیسی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی