لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اسمبلی اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی جانب سے دی پنجاب میرج ریسٹرنٹ بل 2026 ایوان میں پیش کیا گیا، جس پر بحث کے بعد اسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

منظور شدہ قانون کے مطابق صوبے بھر میں شادی کے لیے لڑکی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 18 سال سے کم عمر میں شادی کی اجازت عدالتی منظوری سے مشروط ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شادی کے معاملے کو محض قانون کے دائرے میں محدود نہیں رکھا جا سکتا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کم عمر بچیوں کی شادی کے وقت اکثر انہیں اپنے فیصلے کا مکمل شعور نہیں ہوتا۔

انہوں نے سندھ اسمبلی کے سابق فیصلوں اور مختلف مسالک کی آرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شادی کے لیے عمر اور ذہنی و جسمانی پختگی ضروری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ قانونی شناخت کے بغیر دیگر امور ممکن نہیں ہوتے تو شادی جیسے اہم معاملے میں بھی دستاویزی تصدیق لازمی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نوجوان قبل از وقت بالغ ہو بھی جائے تو اسے قانونی عمر کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ کسی غیر قانونی عمل کی نوبت نہ آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ماضی میں کم عمری کی شادیوں کے باعث سنگین سماجی مسائل سامنے آتے رہے ہیں، اور قوانین کا مقصد ایسے واقعات کی روک تھام ہے۔

وزیر اطلاعات نے اجلاس میں یہ شکوہ بھی کیاکہ بل سے متعلق تمام ارکان کو بروقت کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، جس پر اسپیکر نے فوری طور پر تمام ارکان کو بل کی دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟