پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔

کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھائی، یہ ان کے ٹی20 کیریئر کی 13ویں اور پی ایس ایل میں چوتھی سینچری تھی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس نے 41، محمد حارث نے 35 اور ایرون ہارڈی نے 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 جبکہ رچرڈ گلیسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 151 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، یوں پشاور زلمی نے 70 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس نے 44 رنز کی نمایاں اننگز کیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، سفیان مقیم اور محمد باسط نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

𝑻𝒉𝒂𝒏𝒌 𝒚𝒐𝒖 𝑲𝒂𝒓𝒂𝒄𝒉𝒊! 𝑺𝒆𝒆 𝒚𝒐𝒖 𝒂𝒈𝒂𝒊𝒏 🙌🏼#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/8qruqqGUXt

یہ پشاور زلمی کی پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل تک رسائی ہے، جس کے بعد وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فائنلز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ جبکہ پہلا موقع بھی ہے کہ بابر اعظم نے بطور کپتان اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کے فائنل تک پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں شکست کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی اور اسے فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور موقع ملے گا، جہاں وہ ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی