عارف حبیب کنسورشیم کا پی آئی اے پر مکمل کنٹرول، 45 ارب کی گارنٹی جمع

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عارف حبیب کنسورشیم نے حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے باقی ماندہ 25 فیصد شیئرز بھی خرید لیے ہیں، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کی ملکیت مکمل طور پر نجی شعبے کے پاس منتقل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے تحت ستمبر 2026 تک طیاروں کی تعداد بڑھا کر 50 کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مکمل نجکاری کے بعد کنسورشیم کے ذریعے 10.25 فیصد حصص کے مالک اے کے ڈی گروپ کے بانی چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ مالکان نے پیر کے روز حکومت کو 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے آئندہ ڈھائی سال کے دوران اپنے فلیٹ میں کتنے طیارے شامل کرے گی؟

واضح رہے کہ 27 اپریل پی آئی اے کے باقی ماندہ 25 فیصد شیئرز خریدنے کی آخری تاریخ تھی۔

گزشتہ سال کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کیے تھے، جن میں سے 125 ارب روپے ایئرلائن میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے مختص کیے گئے جبکہ حکومت کو 10 ارب روپے حاصل ہوئے۔

مکمل خریداری کے بعد کنسورشیم میں شیئر ہولڈنگ کے حساب سے عارف حبیب کارپوریشن اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے پاس مجموعی طور پر 34.1 فیصد شیئرز ہیں، جو نجی کنٹرول میں آنے والی پی آئی اے کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے پاس 34 فیصد، لیک سٹی ہولڈنگز کے پاس 14 فیصد، اے کے ڈی گروپ کے پاس 10.25 فیصد جبکہ سٹی اسکولز کے پاس 7.65 فیصد حصص ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسورشیم کو باقی 25 فیصد حصص کی ادائیگی کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے اور اس دوران 12 فیصد شرح سے سود ادا کرنا ہوگا۔ جتنی جلد ادائیگی کی جائے گی، سود کی رقم اتنی ہی کم ہوگی۔

عقیل کریم کےمطابق پی آئی اے اس وقت 21 فعال طیاروں کے مقابلے میں ستمبر 2026 تک اپنے بیڑے کو بڑھا کر 50 طیاروں تک لے جانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے بعد اب کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ وفاقی وزیر مملکت نے بتا دیا

اے کے ڈی گروپ کے مطابق اب تک دنیا بھر سے 120 طیاروں کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں۔

ان کے مطابق حج آپریشن اور نئے ملکی و بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کے لیے مزید طیاروں کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے