کراچی میں جرائم کا راج: معروف ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی 3 ماہ میں 3 بار لٹ گئے

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شہر میں تین مرتبہ ڈکیتی کا نشانہ بن چکے ہیں جس سے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں دیپک پروانی نے بتایا کہ ان سے اسلحے کے زور پر گاڑی، موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال صرف ان تک محدود نہیں بلکہ ان کے عملے کے افراد بھی جرائم کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے ایک ملازم کے گھر میں رواں ماہ دو مرتبہ چوری کی واردات پیش آئی جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق کراچی میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جہاں ایک جانب شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں تو دوسری جانب مہنگائی بھی عروج پر ہے۔

دیپک پروانی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متعدد صارفین نے صوبائی حکومت، خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں