معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی سامنے آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران وی لاگ ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں موجود ایک خاتون کی غیر آرام دہ صورتحال بھی دیکھی گئی جو کیمرے کی موجودگی محسوس ہونے پر اپنا چہرہ چھپاتی نظر آئیں تاہم یوٹیوبر کی جانب سے شوٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ فتنہ فیملی ہے‘، رجب بٹ کے راز کھولے تو کہیں منہ نہیں دکھا سکے گا، ذوالقرنین سکندر کے سنگین الزامات
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیملی وی لاگرز اور ٹک ٹاک پر شہرت کے پیچھے بھاگنے والے افراد میں اب ذرا بھی شرم باقی نہیں رہی۔ یہ لوگ کہیں بھی، کسی کے بھی چہرے پر کیمرہ کر دیتے ہیں اور لوگوں کی پرائیویسی کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہیں لیکن رجب بٹ پھر بھی اسی طرح ویڈیو بنا رہے ہیں جیسے یہ سب صرف کانٹینٹ کے لیے ہو۔
Family vloggers and TikTok clout chasers in Pakistan have zero shame left zero. They’ll shove a camera in anyone’s face, anywhere, without caring about people’s privacy.
This lady is visibly uncomfortable, and Rajab Butt is still filming like it’s just content. pic.twitter.com/IaIQvyEVhq
— Hafsah Malik (@SempreVinta11) April 28, 2026
سید محمد احسن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان بھر میں ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز لوگوں کی پرائیویسی کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو اس عمل کو غیر قانونی قرار دینا چاہیے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروانا چاہیے اور شاید پنجاب حکومت اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھا سکتی ہے۔
This is becoming a serious issue across Pakistan. Vloggers & Content Creators have no regard for people's privacy and I feel that the relevant authorities should make it illegal to do so with strict enforcement.
Can't say about other jurisdiction, but perhaps the Punjab… https://t.co/knsqXj0uHo
— Syed M. Saad Ahsan (@saadahsan) April 28, 2026
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے رجب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی عقل ہے۔ جہاں دل کرتا کیمرہ نکال کر شروع ہو جاتے، کوئی خیال نہیں کہ آگے پیچھے کوئی فیملی بھی بیٹھی ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کیلئے ایسے لوگ ہیرو ہیں۔
انتہائی شرمناک حرکت ، ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی عقل ہے۔ جہاں دل کرتا کیمرہ نکال کر شروع ہو جاتے، کوئی خیال نہیں کہ آگے پیچھے کوئی فیملی بھی بیٹھی ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کیلئے ایسے لوگ ہیرو ہیں https://t.co/EIarIjMAOZ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 28, 2026
عاصم خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کا سخت محاسبہ ہونا چاہئے اور لوگوں کو بھی اس قدر شرافت کا مظاہرہ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ انہیں بھی آگے بڑھ کر ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔
ایسے لوگوں کا سخت محاسبہ ہونا چاہئے۔۔۔
اور لوگوں کو بھی اس قدر شرافت کا مظاہرہ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں، انہیں بھی آگے بڑھ کر ایسے گھٹیا لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ https://t.co/hfpIq0Hv23— M.Asim Khan (@asimnyazee) April 29, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ کسی بھی شخص کو ویڈیو بناتے وقت اپنے آس پڑوس کا خیال رکھنا چائیے۔
انتہای شرمناک حرکت ہے۔ کسی بھی شخص کو ویڈیو بناتے وقت اپنے آس پڑوس کا خیال رکھنا چائیے https://t.co/2vE8Uo5qMN
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) April 28, 2026
واضح رہے کہ رجب بٹ کا نام گزشتہ چند برسوں میں مختلف تنازعات سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ ان میں شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق موضوعات، وائرل ویڈیوز اور دیگر آن لائن تنازعات شامل رہے ہیں جن پر وہ پہلے بھی عوامی تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔














