’یہ فتنہ فیملی ہے‘، رجب بٹ کے راز کھولے تو کہیں منہ نہیں دکھا سکے گا، ذوالقرنین سکندر کے سنگین الزامات

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی حالیہ شادی اور متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے بھی رجب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’فتنہ‘ قرار دیا ہے۔

ذوالقرنین سکندر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ رجب بٹ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ سچ بولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم کی لڑائی ہے اور رجب بٹ نے خواتین کے بارے میں نامناسب بیانات دیے ہیں کہ میں ٹھڈے ماروں گا۔ یہ رجب فیملی نہیں بلکہ فتنہ فیملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسے سے عزت نہیں خریدی جا سکتی، آپ تاقیامت گالیاں کھائیں گے۔

ذوالقرنین سکندر نے مزید واضح کیا کہ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ مہینوں سے انہیں اگنور کر رہا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ ان کی طرف سے تھا کیونکہ انہیں احساس ہو گیا تھا کہ رجب بٹ پیسوں کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجب کی اوقات یہ ہے کہ اس نے ہمیں 2021 میں میسج کیا تھا اور ہم نے اس کا میسج 2023 میں دیکھا تھا یہ اس کی اوقات ہے۔ جب کنول نے اس کو اپنے پوڈ کاسٹ میں بلایا تو میں نے اس کو بہت کچھ سکھایا اور اب یہ کہہ رہا ہے میں کسی سپورٹ سے نہیں آیا میں نے اپنے دم پر یہ فیملی کھڑی کی ہے، تم میں اتنا دم ہی نہیں تھا کہ تم ہمیں مل بھی سکتے، تم صفر تھے۔ جن لوگوں کو اس نے اب گالیاں دی ہیں ان لوگوں سے اس کو ملوانے والے ہم تھے۔

 

@only_sarkar_3 Kanwal aftab vs rajab butt controversy #rajab #rajabbutt #rajabfamily #kanwalaftab #kanwalzulqarnain ♬ original sound – SARKAR 333

انہوں نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ میں نے کولیب کر کے شادی کرائی ہے ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن تمہاری تو اپنی شادی کرانے کی بھی اوقات نہیں تھی، آپ کے نکاح کا میک اپ، شادی کے کپڑے ہم نے کولیب میں دلوائے تھے اور اس کے علاوہ 16 لاکھ روپے بھی دلوائے تھے۔ جس کو ابھی تک یہی اندازہ نہیں ہوا کہ ان کی کاسٹ کیا ہے وہی ایسی باتیں کر سکتا ہے۔

یہ بدمعاشیوں کا کلچر دکھا کر اور اپنے گھر کی خواتین کی بے عزتی کر کے بتانا چاہ رہا ہے کہ مرد اس طرح کا ہوتا ہے لیکن مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے بیوی، بچوں، والدین، بہن بھائیوں اور دوستوں کی عزت کرتا ہے نا کہ ان کے ساتھ بنے تماشوں کو سوشل میڈیا پر دکھاتا ہے۔ آپ کے دوست ہی کہتے ہیں کہ یہ ہمیں اس لیے وی لاگ نہیں کرنے دیتا کہ اگر ہم نے وی لاگ کیا تو اس کے ویوز کم ہو جائیں گے۔ یہ ہمیں غلام بنا کر رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کہ رجب نے اپنی بیوی کی عزت نہیں کی تو یہ آپ کی کہاں عزت کرے گا لیکن اس فتنے کو اتنا علم نہیں ہے کہ جو لوگ آپ کو لا سکتے ہیں وہ آپ کی فتنہ فیملی کو ختم کرنے کیے ایک نئی جنگ کا آغاز بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رجب کو صرف پیسے کی لالچ ہے اور یہ پیسے کے لیے کسی کو بھی بیچ سکتا ہے اس کا اندازہ میں نے اسی وقت لگا لیا تھا جب اس کی پہلی فائٹ ہوئی تھی۔ اس نے کہا تھا پچاس لاکھ بہت بڑی رقم ہے میں نے گھر بنانا ہے چاہے لوگوں کے خون سے بناؤں۔ میں کرایوں کے گھر میں رہ رہ کر تھک گیا ہوں۔ تب میں نے اس پر لعنت بھیجی اور کہا تھا کہ اگر تمہیں کوئی پیسے دے تو تم اپنے کپڑے بھی اتار دو گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

انہوں نے مزید کہا کہ رجب کے پہلے گھر کا فرنیچر بھی میں نے اس کو دلوایا تھا اور جب اس کا دوسرا گھر بنا تو یہ دوبارہ گیا لیکن بندے نے میرے بغیر فرنیچر دینے سے انکار کر دیا۔ ذوالقرنین نے کہا جس فرنیچر پر تم سو رہے ہو وہ بھی میں نے دلوایا تھا اگر آپ بھول گئے ہیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا لوں گا۔

ذوالقرنین نے رجب بٹ کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی مذہب کی توہین کرتا ہے اور کبھی شیعہ سنی اختلاف پیدا کرتا ہے۔ کیا سب برے ہیں اور صرف یہ اکیلا اچھا ہے؟ یہ شخص ایسا فتنہ ہے کہ جس کے ساتھ بیٹھتا ہے اسی کو کاٹتا ہے

یہ بھی پڑھیں: فرض نماز چھوٹ جائے مگر والد کے لیے نفل ضرور پڑھتا ہوں، رجب بٹ کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر بحث

ذوالقرنین نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اٹھا کر گواہی دینا اگر ان میں سے میں کوئی بھی بات میں جھوٹ بول رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے۔ حضرت علی نے کہا تھا جس کے ساتھ نیکی کرو اس کے شر سے بچو اور یہ وہ منافق شخص ہے جو ہر نیکی کرنے والے کے ساتھ زیادتی کرتا ہے، ان کی عزتوں کو پامال کرتا ہے اور اپنے آپ کو بڑا دکھانے کے لیے دوسروں کو چھوٹا دکھاتا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے حال ہی میں یوٹیوبر کنول آفتاب پر بھی تنقید کی تھی اور خواتین اور شوہروں کے تعلقات پر متنازع بیانات دیے تھے۔ انہوں نے اپنے وی لاگ کنول آفتاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ کچھ عورتوں نےاپنے شوہروں کو ان کی ماؤں سے الگ کر دیا ہے، مائیں گاؤں میں رہتی ہیں اور یہ شوہروں کے ساتھ بحریہ ٹاؤن میں رہتی ہیں۔ میں ان آنٹیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں بہت برا ہوں۔ میں بہن بناتا ہوں تو میں سر پر بٹھاتا ہوں ورنہ میں ایسا ٹھڈا ماروں گا کہ لگ سمجھ جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے