وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالا گیا۔ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسان پیکیج کی دوسری قسط آ رہی ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کسی ملک میں معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا جس میں سیاسی استحکام نہ ہو معاشی استحکام براہ راست سیاسی استحکام سے جڑا ہے 2013 میں نوازشریف صاحب نے صوبوں میں ان جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا جن کے پاس اکثریت تھی تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے.وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب pic.twitter.com/uLGVT4hcjH
— PMLN (@pmln_org) June 7, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2013 میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت دی مگر اس شخص نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف کا پروگرام لائی اور پھر اس کی خلاف ورزی کی۔ اس وقت عمران خان جو کچھ کر رہا ہے ایسا تو ملک دشمن کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
مزید پڑھیں
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص امریکا کی منت سماجت کر رہا ہے اور پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے اور پابندیاں لگانے کا کہہ رہا ہے۔ یہ وہی شخص ہے جس نے کشمیر کا سودا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشن فیل ہوتا ہے تو یہ شخص دوسرا شوشہ چھوڑ دیتا ہے۔ آج پی ٹی آئی پر پابندی کی بات ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار یہی شخص ہے۔
یہ بھی پڑھیں انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم آئینی مدت پوری کر لیں گے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل چیپٹر کے عہدیدار لوگوں کو جا کر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی امداد بند کی جائے۔ ایسا تو ملک دشمن لوگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے مائند سیٹ کی وجہ سے ہی پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوا۔ لیکن اب اس کی ہر سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔
عمران خان نوجوانوں اور خواتین کو استعمال کرتا ہے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ہم سونے کا بجٹ بھی دے دیں تو اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی جب تک سیاسی استحکام نہ ہو۔ یہ کبھی نوجوانوں کو استعمال کرتا ہے اور کبھی خواتین کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص غیر ملکی میڈیا کو کہہ رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں تو بتائیں کیا ہم نے کہا تھا کہ شہدا کی یادگاروں کو نقصن پہنچاؤ۔
یہ بھی پڑھیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص کہہ رہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے تو میرا سوال ہے کہ ڈی چوک میں قبریں کھودنا اور اوئے آئی جی کہہ کے دھمکیاں دینا پر امن سیاست تھی۔ ہم مہنگائی کو بھی کم کریں گے اور سیاسی استحکام بھی لے کر آئیں گے۔