آزاد کشمیر: انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی شکایت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی جاری ہے، اور مختلف سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ ایسے میں اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے الیکشن سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور تقرریوں، تبادلوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا۔

شاہ غلام قادر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے چند روز قبل تبادلوں، تقرریوں اور ترقیاتی پیکجز کے اعلانات جاری ہیں، جو الیکشن ایکٹ 2020 اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور پری پول رگنگ کے مترادف ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ الزامات پر حکومت کا مؤقف حاصل کرکے مقررہ مدت میں رپورٹ پیش کریں۔

ترجمان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات جولائی میں متوقع ہیں، اور شیڈول کا باضابطہ اعلان مئی میں کردیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں