علیمہ خان اپنی اور پارٹی کی ناکامیوں کا بدلہ ملکی اداروں سے لینے لگیں

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک مرتبہ پھر ملکی اداروں پر بے بنیاد الزام لگاکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ جب اپنے مقاصد پورے نہیں ہوں گے تو وہ کسی کو بھی بخشنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

علیمہ خان اور پی ٹی آئی کے نزدیک حق اور قانون صرف وہ ہے جو ان کے مفاد میں ہو، باقی ہر چیز انہیں سازش، دباؤ یا کسی کے اشارے پر ہوتی نظر آتی ہے۔ یہ دوہرا معیار نہ صرف عوام کی توہین ہے بلکہ ریاستی اداروں کی ساکھ پر کھلا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف

 یہ وہی لوگ ہیں جو عدالتوں سے ریلیف ملے تو جشن مناتے ہیں، اور جیسے ہی فیصلہ خلاف آئے تو معزز ججز پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیتے ہیں، آئے دن عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈا، گھٹیا مہمات اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ رویہ صرف غیر ذمہ دارانہ نہیں بلکہ کھلی بلیک میلنگ ہے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ اپنی کمزوریاں چھپانے اور احتساب سے بھاگنے کی یہ ایک منظم حکمتِ عملی ہے۔ جو لوگ دن رات انصاف کی حکمرانی کے نعرے لگاتے تھے، وہی آج احتساب کے سامنے کھڑے ہونے سے کترا رہے ہیں، کبھی صحت کا بہانہ، کبھی کوئی اور جواز۔ مگر اب این آر او کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، اور قانون کو اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کی خواہش مزید نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کے خلاف چارج شیٹ، کیا علیمہ خان پی ٹی آئی قیادت کے ہاتھ سے نکل گئیں؟

پی ٹی آئی کی پوری سیاست اب اداروں کو متنازع بنانے اور عوام میں بداعتمادی پھیلانے تک محدود ہوچکی ہے۔ ہر فیصلے کو سازش قرار دینا دراصل اپنی ناکامیوں اور کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔

حقیقت واضح ہے: قانون نہ کسی فرد کا غلام ہے اور نہ کسی جماعت کا۔ قانون اپنے تقاضے پورے کرے گا. چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔ اور اس ملک کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا ہے، اس کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید اے آئی ماڈلز چند ماہ میں سنگین سائبر خطرہ بن سکتے ہیں، خطرناک انتباہ جاری

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کی تجویز، ماضی میں کب ایسے مطالبات ہوئے؟

جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس: پنجاب حکومت کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بی آئی ایس پی اور بیت المال کی ڈیجیٹلائزیشن جاری، بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، عمران شاہ

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا