نیب اور وزارتِ ہاؤسنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، قومی اثاثوں کے مؤثر استعمال پر زور

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات میں قومی اثاثوں کے مؤثر استعمال، شفافیت کے فروغ اور گورننس کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے چیئرمین نیب اور ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے ریاستی اداروں میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے نیب کی کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم کی بھی عزت نفس، ماضی میں نیب جو کرتا رہا ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، چیئرمین احتساب بیورو

انہوں نے کہا کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کو جدید اور مؤثر اراضی کے استعمال کے ذریعے پائیدار اور آمدن پیدا کرنے والے اداروں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین نیب نے وزارت کے قیمتی اثاثوں کو ملک کے مختلف شہروں میں ہاؤسنگ کی ترقی کے لیے بہتر انداز میں استعمال کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کامیاب بین الاقوامی ہاؤسنگ ماڈلز کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تجویز دی کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں پائلٹ منصوبے شروع کیے جائیں، جنہیں بعد ازاں ملک بھر میں توسیع دی جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود نے شرکا کو کراچی میں موجود جائیدادوں اور اثاثہ جات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: نیب بلوچستان کی تاریخی ریکوری، 10 لاکھ ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار

انہوں نے بتایا کہ 512 ایکڑ رقبے پر مشتمل 3 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس اس وقت اسٹیٹ آفس کے دائرہ اختیار میں ہیں۔

تاہم ان میں سے متعدد جائیدادیں قانونی تنازعات، غیر قانونی قبضوں اور استحقاق سے متعلق مسائل کا شکار ہیں، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

ملاقات کے دوران شفافیت کے فروغ، بہتر طرزِ حکمرانی اور قومی اثاثوں کے بہترین استعمال کے ذریعے عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور