تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے ذہنی صحت کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ جم میں ورزش کے دوران بنائی گئی اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کی ذہنی کشمکش اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟ اداکارہ نے راز فاش کردیا

ان کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے تک وہ اپنے جذبات کو سمجھنے اور انہیں تسلیم کرنے سے قاصر تھیں، جس میں تھراپی نے ان کی کافی مدد کی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ محض گھر کے روزمرہ کام کاج، جیسے کھانا پکانا یا گاڑی چلانا، ذہنی صحت کے لیے کافی نہیں ہیں۔ ان کے نزدیک ‘موومنٹ’ (حرکت) سے مراد کسی مخصوص جگہ (جیسے پارک یا جم) جا کر باقاعدہ جسمانی ورزش کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورزش کے دوران انہیں جو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے، وہ ان کی ذہنی صحت کے لیے ایک ‘کک’ کا کام کرتا ہے۔

زارا نور عباس نے ایک حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انسان کبھی بھی ڈپریشن سے مکمل طور پر باہر نہیں نکل پاتا، بلکہ وہ اسے سمجھنا اور اس کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اینگزائٹی اور ان چیزوں کو پہچانیں جو انہیں پریشان کرتی ہیں اور پھر ان پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مر جاؤں تو مجھے اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ دفن کیا جائے‘، زارا نور عباس کا جذباتی پیغام

اداکارہ نے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے سادہ مگر مؤثر طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی فلم دیکھنا یا کسی اچھے دوست سے دل کی بات کر لینا بھی انسان کو بڑی ذہنی اذیت سے بچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اس سے قبل بھی اینگزائٹی، روحانیت اور زچگی کے بعد ہونے والے ڈپریشن پر کھل کر بات کرچکی ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محض جوان نظر آنے کی کوشش میں اپنی صحت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی اس ویڈیو سے ایک شخص کو بھی فائدہ پہنچا، تو وہ سمجھیں گی کہ ان کا مقصد پورا ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

حکومت کا گیس شعبے میں اصلاحات کا منصوبہ، سوئی کمپنیوں کی تقسیم اور نجکاری پر غور

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

بیرونی ممالک سے لوٹنے پر کچھ لوگ لہجہ، لباس اور عادتیں کیوں بدل لیتے ہیں؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ