پنجاب میں پتنگ بازی کے نئے قواعد و ضوابط جاری، حفاظتی اقدامات لازمی قرار

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حکومت پنجاب نے سال 2027 میں پتنگ بازی کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ان پر عملدرآمد کی حتمی ڈیڈ لائن 30 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ نئے ضوابط کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات، عدالت میں رپورٹ جمع، زخمیوں کی تفصیلات طلب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر جاری کیے گئے ان قواعد کے تحت ہر شہری، عمارت مالک اور منتظم پر ان ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی صرف مضبوط اور محفوظ چھتوں پر ہی کی جا سکے گی۔

نئے قوانین کے مطابق ہر چھت کی چار دیواری کی کم از کم اونچائی ساڑھے 3 فٹ ہونا ضروری قرار دی گئی ہے، جبکہ والدین اور سرپرستوں کو بچوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بچوں کو بغیر نگرانی چھت کے کناروں کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے چھتوں پر بھاگنے، کودنے، کناروں سے لٹکنے اور پتنگ لوٹنے کے خطرناک انداز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح چھتوں پر گنجائش سے زیادہ افراد جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

قواعد کے مطابق پتنگ بازی کے دوران اونچی آواز میں موسیقی، ڈی جے سسٹمز اور شور پیدا کرنے والے آلات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ ہمسایوں کو پریشانی دینے والی ہر سرگرمی کو قانونی جرم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پتنگوں کی اڑان اور خوشیوں کی گونج، کوئٹہ میں بسنت کی دھوم

مزید یہ کہ تمام مقامات پر فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی لازمی ہوگی اور کسی بھی حادثے کی صورت میں شہری فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں گے۔ حادثے یا خلاف ورزی کی صورت میں عمارت مالکان اور منتظمین کو مشترکہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ضوابط کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ضوابط پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے گزشتہ سال بسنت کے دوران شہریوں کے ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی شہری اسی طرح حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے، اور حکومت محفوظ بسنت کے لیے عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں