سعودی مالی معاونت سے روپے کو سہارا، ایران جنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں بہتری

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران جنگ کے باوجود پاکستانی روپے نے غیر متوقع مضبوطی دکھائی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ سعودی عرب سے آنے والی مالی معاونت اور بیرونی زرِمبادلہ کی آمد قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کے اہم اشاریے توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک

ایران جنگ کے دوران بھی پاکستانی کرنسی نے استحکام کا مظاہرہ کرتے ہوئے فروری کے آخر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 0.3 فیصد بہتری حاصل کی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر 279.47 سے بڑھ کر 278.77 روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی یہ غیر معمولی مضبوطی بنیادی طور پر سعودی عرب سے آنے والی مالی معاونت، ترسیلات زر میں اضافے اور بیرونی فنڈنگ کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس نے مہنگائی، توانائی درآمدات اور خلیجی سمندری راستوں کے خدشات جیسے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو حالیہ مہینے میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹس اور 5 ارب ڈالر کی سابقہ معاونت کی تجدید ملی، جبکہ 750 ملین ڈالر یورو بانڈ کے ذریعے بھی حاصل کیے گئے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ بیرونی آمد جاری نہ رہی اور معاشی اصلاحات نہ کی گئیں تو روپے کی موجودہ مضبوطی عارضی ثابت ہو سکتی ہے، تاہم فی الحال کرنسی نے توقع سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 21.3 ارب ڈالر ہیں جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

غزہ امدادی فلوٹیلا کی روک تھام اور کارکنوں کی گرفتاری، اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ