میجک مشروم: کیا یہ سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مدد دے سکتے ہیں؟

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ  میجک مشروم میں پایا جانے والا ایک قدرتی مرکب سائلوسائبن کچھ لوگوں کو سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں نئی نسل پر سگریٹ نوشی کی پابندی کی تیاری مکمل

واضح رہے کہ سائلوسائبن دماغ پر اثر انداز ہو کر ادراک، موڈ اور سوچنے کے انداز کو بدل دیتا ہے۔ سائنسی طور پر یہ جسم میں جا کر پسائلوسن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو دماغ کے سیروٹونن ریسیپٹرز پر اثر ڈال کر ہیلوسینیشن (خیالی مناظر) پیدا کر سکتا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ نکوٹین کو دنیا کی سب سے زیادہ نشہ آور اشیا میں شمار کیا جاتا ہے لیکن سائنسدان اب یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا کچھ سائیکیڈیلک ادویات انسانی سوچ اور رویے کو اس حد تک بدل سکتی ہیں کہ لت جیسے رویے ختم ہو سکیں۔

تمباکو نوشی: سب سے مشکل لت، کتنے افراد چھوڑ پاتے ہیں؟

نکوٹین کو کوکین اور ہیروئن جتنا نشہ آور سمجھا جاتا ہے۔ تقریباً 70 فیصد سگریٹ نوشی کرنے والے افراد اسے چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن ہر سال ان میں سے 10 فیصد سے بھی کم لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ای سگریٹس: سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مددگار مگر مضر صحت قرار

یہی وجہ ہے کہ سگریٹ نوشی کو چھوڑنا دنیا کی سب سے مشکل عادتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

حیران کن سائنسی اشارے

سنہ2017  کی ایک تحقیق میں 781 افراد نے بتایا کہ ایل ایس ڈی، میجک مشروم یا دیگر سائیکیڈیلک ادویات استعمال کرنے کے بعد انہوں نے یا تو سگریٹ کم کر دی یا مکمل طور پر چھوڑ دی۔

ان افراد نے ایک مشترکہ بات بتائی کہ ان کا سوچنے کا انداز بدل گیا اور انہیں محسوس ہوا کہ سگریٹ اب ان کی زندگی کے لیے اہم نہیں رہی۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو جانسن کے مطابق یہ تجربہ اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ پرانی لت کی نفسیاتی گرفت کمزور پڑ جاتی ہے اور انسان اپنی ترجیحات اور زندگی کے معنی کو دوبارہ سوچتا ہے۔

سائنسی تجربات: اصل ثبوت کیا کہتے ہیں؟

مارچ 2026 میں شائع ہونے والی ایک اہم تحقیق میں میجک مشروم کے اہم جزو سائلوسائبن کو سی بی ٹی تھراپی کے ساتھ دیا گیا۔ اس کا موازنہ نکوٹین پیچ تھراپی سے کیا گیا اور نتائج حیران کن رہے۔

6 ماہ بعد سائلوسائبن لینے والے افراد میں سگریٹ چھوڑنے کی کامیابی 6 گنا زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟

مجموعی طور پر 52 فیصد افراد مکمل طور پر سگریٹ سے پاک رہے جبکہ نکوٹین پیچ گروپ میں یہ شرح صرف 25 فیصد رہی۔

پرانی تحقیق کیا کہتی ہے؟

یہ خیال نیا نہیں ہے کہ سائلوسائبن ادویات نشے کے علاج میں مدد دے سکتی ہیں۔

سنہ1950 کی دہائی میں ایل ایس ڈی کو شراب نوشی کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا۔

ایم ڈی ایم اے نے کچھ مریضوں میں الکحل استعمال کم کرنے میں مدد دی آئی بائیوگین کو اوپیئڈ لت میں ممکنہ مددگار سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج امید افزا ہیں لیکن ابھی مکمل طور پر حتمی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا

وہ کہتے ہیں کہ یہ چھوٹے پیمانے کی تحقیق ہے اور ابھی زیادہ وسیع اور مختلف آبادی پر ٹیسٹ ضروری ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بھی واضح نہیں کہ اثر مستقل ہوتا ہے یا نہیں۔

یونیورسٹی آف وسکونسن کی پروفیسر میگن پائپر کے مطابق ہمیں سگریٹ چھوڑنے کے لیے مزید مؤثر علاج کی ضرورت ہے اور یہ تحقیق ایک امید ضرور دیتی ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

سائنسدانوں کے مطابق سائلوسائبن ممکنہ طور پر دماغ میں پرانے رویوں کے نیورل پیٹرنز کو کمزور کرتا ہے اور نئے رویے سیکھنے کے لیے ایک موقع پیدا کرتا ہے۔

نیورو سائنٹسٹ گل ڈولن کے مطابق یہ دوا دماغ میں ایک  کریٹیکل لرننگ ونڈو دوبارہ کھول سکتی ہے یعنی انسان دوبارہ نئے عادات سیکھنے کے قابل ہو جاتا ہے،

اہم احتیاط

اس تحقیق کے باوجود کئی سوالات باقی ہیں یعنی کیا یہ اثر ہر شخص پر یکساں ہوگا، کیا یہ طویل مدتی حل ہے اور کیا اس کے کوئی خطرناک سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں؟

مزید برآں یہ ادویات دنیا کے زیادہ تر ممالک میں غیر قانونی ہیں اور ان کا استعمال سخت طبی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔

الغرض تحقیق سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ سگریٹ نوشی صرف جسمانی نہیں بلکہ گہری نفسیاتی لت ہے اور کچھ سائیکیڈیلک ادویات انسان کی سوچ اور ترجیحات بدل کر اس لت کو توڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے افراد میں کینسر کا بڑھتا رجحان، وجہ کیا ہے؟

لیکن سائنسدانوں کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ  میجک مشروم سگریٹ چھوڑنے کا حتمی علاج ہیں مگر یہ ایک مضبوط ممکنہ راستہ ضرور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان پیشرفت: آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر معطل

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بننے والی کوآرڈینیشن کمیٹی کیوں ختم کردی گئی؟

نیا ڈیٹنگ ٹرینڈ: لوگ اپنے سابقہ پارٹنرز کے اے آئی ورژن بنانے لگے، ماہرین پریشان

وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026: پاکستان کے ’ٹو ایلبو‘ مسٹری اسپنر عثمان طارق وارکشائر بیئرز میں شامل

ویڈیو

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

ریاض میں کرکٹ کا بڑا میلہ اختتام پذیر

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی