برطانیہ میں نئی نسل پر سگریٹ نوشی کی پابندی کی تیاری مکمل

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے پہلی اسموک فری جنریشن کے قیام کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئے کم عمر افراد کے لیے سگریٹ اور ویپ کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ کتنے بچے سگریٹ نوش بنتے ہیں؟

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی منظوری کے بعد یہ بل اب شاہی توثیق کا منتظر ہے، جس کے تحت 2009 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے لیے تمباکو مصنوعات خریدنا غیر قانونی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریباً 80,000 اموات سگریٹ نوشی کے باعث ہوتی ہیں، جبکہ دل کے امراض، فالج، ذیابیطس، دمہ اور دیگر خطرناک بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نئے قانون کے تحت حکومت کو تمباکو، ویپنگ اور نکوٹین مصنوعات کی فروخت، ذائقوں اور پیکنگ سے متعلق مزید اختیارات بھی حاصل ہوں گے، جبکہ اسموک فری مقامات کے دائرہ کار کو بھی وسیع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’72 فیصد سیگریٹ نوش خواتین‘ میں نے تو 2 فیصد کو بھی نہیں دیکھا یہ کون سا پاکستان ہے؟

اس اقدام کے بعد برطانیہ ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں نسل در نسل تمباکو پر پابندی نافذ کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب