کراچی میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 168 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 36.4 اوورز میں محض 162 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
Third consecutive 300+ total in Women's ODIs for Pakistan 🇵🇰
Second-highest ODI total at home 💫Four half-centuries power Pakistan to 330-5 in 50 overs against Zimbabwe 🏏💪#PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/kvFPhcPuoF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 4, 2026
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے صدف شمس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم وہ محض 2 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکیں۔ ان کا بھرپور ساتھ گل فیروزہ نے دیا جنہوں نے 50 رنز بنائے، جبکہ سدرہ امین نے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مجموعی اسکور کو تقویت بخشی۔
اننگز کے آخری لمحات میں ناجیہ علوی نے صرف 30 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیل کر اسکور کو 330 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے پریشیئس مارانگے نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کی جانب سے پریشس مارانگے سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ کڈزئی چیگورا اور نومویلو سیبانڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.@SidraAmin31 compiles her 15th ODI half-century at a good pace 👏#PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/AxAmPR4T0g
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 4, 2026
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ بیلوڈ بیزا 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں لیکن کوئی دوسرا بیٹر ان کا ساتھ نہ دے سکا اور پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ناشرہ سندھو اور مومنہ ریاست نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس بڑی فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔













