ایران کے یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملے، فجیرہ کی تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایران کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ایک پیٹرولیم صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کا ایران کی جانب سے داغے گئے 9بیلسٹک میزائلز اور 109 ڈرون تباہ کرے کا دعویٰ

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس سے کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے راستے میں ہی ناکام بنا دیا ہے۔

قبل ازیں اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے آنے والے 3 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 4 میزائلوں کا سراغ لگایا گیا تھا، جن میں سے 3 کو کامیابی سے فضا میں ہی مار گرایا گیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔

وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام اس وقت بھی ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک پر بھی حملے کیے، اور یہ مؤقف اپنایا کہ ہم خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ، یو اے ای نے ایئرپورٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے کیا اہم فیصلے کیے؟

اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہے، تاہم ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کے بعد نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp